12 جون 2014 - 04:02
کربلا سے داعش کے عناصر گرفتار

عراق کی سیکیورٹی فورسز نے صوبے کربلا میں دھشتگرد گروہ داعش سے وابستہ عناصر کو دھشتگردی کی بڑی کاروائی سے پہلے ہی گرفتار کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔   ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کی سیکیورٹی فورسز نے دھشتگرد گروہ داعش کے دھشتگردوں کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ آئل ٹینکر میں روپوش ہوکر، کربلا شہر میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ دوسری جانب عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین کی سیکیورٹی کی اعلی کمیٹی نے پورے صوبے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے، صوبے میں داخل ہونے والے افراد اور گاڑیوں کی سخت تلاشی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ واضح رہے کہ عراق کے شمالی صوبے نینوا کے متعدد علاقوں پر عراق و شام میں اسلامی حکومت سے موسوم دھشتگرد گروہ داعش کے افراد نے قبضہ کرلیا ہے اور اطلاعات ہیں کہ دھشتگرد صوبے صلاح الدین اور کرکوک کی طرف بڑھ رہے ہیں، جبکہ عراق کی فوج نے بھی دھشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲